پیپلز پارٹی کو فخر ہے کہ اس کے لیڈر ملک کےلئے قربان ہوئے،اورنگزیب برکی

پیپلز پارٹی کو فخر ہے کہ اس کے لیڈر ملک کےلئے قربان ہوئے،اورنگزیب برکی

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سیکر ٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی ، فیڈرل کونسل کے اراکین عبدالقادر شاہین، چوہدری منور انجم، ڈاکٹر ضیابنگش اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کو فخر ہے کہ اس کے دو لیڈروں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی آج جمہوریت کے شہیدوں کے لہو سے جلنے والے چراغوں کو کوئی نہیں بجھا سکتا اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں پارٹی رہنماﺅں نے پارٹی کے جواں سالچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کریک ڈان اور انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ۳۶ سال بعدآج بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سرفروشوں، پیروکاروں پوری جرات سے میدان عمل میں بر سر پیکار رہتے ہوئے سامراجی قوتوں کے عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام کرنے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح یکجا ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی تمام سلگتے مسائل سمیت دہشت گردی لا قانونیت انتہا پسندی خودکش حملوں سے بے گناہ انسانی جانوں کو موت کے حوالے کرنے سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد راستہ شہید بھٹو ازم اور شہید بے نظیر مشن ہے جس نے غریب مزدور طلباءکسان ہاری بے بس مظلوم پسے ہوئے طبقات کو جبر کے خونی پنجوں سے آزادی دلوائی اور مجبور انسانیت کو عزت وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی جرات بخشی پارٹی رہنماوں نے مزید کہا کہ عہد حاضر میں پیپلز پارٹی کو ملک گیر سطح پر از سر نو انقلابی نظریاتی فکرو فلسفے کے مطابق منظم کرنے کے لئے قیادت کو کڑوے گھونٹ پی کر دور اندیش فیصلے کرنا ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1