مونس الٰہی کی طرف سے کالا باغ ڈیم بناﺅ تحریک نے دل جیت لئے،ناصر رمضان

مونس الٰہی کی طرف سے کالا باغ ڈیم بناﺅ تحریک نے دل جیت لئے،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ لاہو ر کے سیکر ٹری اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم بناﺅ تحریک کا آغاز کرکے کسانوں ، صنعت کاروں ، مزدوروں اور نو جوانوں کو پاکستان کی خدمت کرنے کا ایک نیاویژن دیا ہے اور اس اعلان سے دل جیت لیے پنجاب پیلی ٹیکسیوں سے نہیں کالا باغ ڈیم سے ترقی کر ے گا ، انہوں نے کہا کہ اب تک سیاسی جماعتوں نے نو جوانوں کو صر ف اور صرف اقتدار حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ، اس حوالے سے مونس الٰہی نے ایک نئی سوچ دی انہوں نے کہا کے سستی بجلی ، زراعت کی ترقی اور پاکستان کو پا ﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے کا لا باغ ڈیم چائیے پیلی ٹیکسیاں اور میٹرو بسیں نہیں ، انہوں نے کہا کے ہمیں مونس الٰہی کی سوچ اور ویژن پر فخر ہے جنہوں نے نو جوانو ں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے اپنا قومی کردار ادا کرنے کا پیغام دیا یہ حقیقت ہے کہ ہر سال چولستان اور تھرکی ہلاکتیں اور سیلاب ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے آتے ہیں سستی بجلی اور خوراک میںخود کفیل ہو نے کے لئے ڈیمز چا ہئے ، انہوں نے کہا کہ نو جوانوں سے استد عا ہے کہ وہ اہم قومی مسئلہ پر مونس الٰہی کا ساتھ دیں ۔