شام میں صحابہ کرام کے مزارات پر حملے کرنےوالے اپنی سوچ درست کریں،راغب نعیمی

شام میں صحابہ کرام کے مزارات پر حملے کرنےوالے اپنی سوچ درست کریں،راغب نعیمی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) شام کی خارجی سوچ کے حامل افراد کے علم میںہونا چاہےے کہ کبھی بھی طاقت کے ذرےعے کسی کو ختم نہیں کیا جاسکتا جو بات دلیل اور محبت سے منائی جا سکتی ہے وہ طاقت سے نہیں ،شام میں حضرت عمار بن یاسر اورحضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مزارات کی توہین کرنے والے اپنی سوچ درست کریں یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورنائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اہل سنت وجماعت کی تنظیمات اورجیدعلماءومشائخ کی اپیل ملک بھر میں ”شام میں حضرت عمار بن یاسر اورحضرت اویس قرنی کے مزارات کی توہین “کے خلاف ”یوم احتجاج کے سلسلہ میں جامع مسجد دالگراں چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہی تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے جامع مسجد رسولیہ شیرازیہ میں خطاب کیا۔اولیاءکرام کے مزارات کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اسلام کے محسنوں کی قبروں کی توہین کرنے والے مسلمان کہلوانے کے اہل نہیں ”مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت “کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی نے جامع مسجد کنزالایمان جوہڑٹاﺅن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک حالات درست نہیں ہو سکتے پوری دنیا میں امن خراب کرنے والے ایک ہی سوچ کے مالک ہیںنیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خوبصورت چہرے کو داغدار کرنے والے خارجی عناصر کی سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جامعة الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی نے جامع مسجد سبزہ زار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف حالات کی نزاکت کو سمجھیں اورشام میں صحابہ کرام کے مزارات کی توہین کرنے والوں کے خلاف اپناکردار ادا کریں خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر پیر سید کرامت علی حسین شاہ نے جامع مسجد فاطمة الزہرہ نے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں صوفیاءکرام کے ماننے والوں کی حکومت ہوگی آستانہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے جامع مسجد مدینہ محافظ ٹاﺅن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے حرمین شریفین ،صحابہ کرام اور اولیاءکرام کے مزارات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -