ترقیاتی منصوبوں کا بروقت مکمل ہونا عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے،راشدہ یعقوب

ترقیاتی منصوبوں کا بروقت مکمل ہونا عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے،راشدہ یعقوب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب میں شاندار ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے قوم میاں شہبازشریف کی خدمات کو تادیر یاد رکھے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کا سرمایہ کاری پیکج ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنی لگن اور کاوش سے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کاوشوں سے چین کی خطیرسرمایہ کاری پاکستان میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی 32 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکج دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے وقت نے ثابت کر دیا کہ پاک چین دوستی ہر شک و شبہ سے بالاتر ہے قائد اعظم اپیرل پارک میں چین کی طرف سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستانی صنعت و حرفت مضبوط ہو گی بلکہ عوام کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -