بینظیر بھٹو کا دور سنہری تھا زرداری حکومت نے لیڈروں اور جیالوں کو روند ا سیاستدان
لاہور( انوسٹی گیشن سیل) تما م حکومتوں کی کار کردگی اچھی نہیں ،سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعروں سے عوام کے ساتھ دھوکہ کرتی رہی ہیں۔ بینظیر بھٹو کا دور اچھا تھا لیکن زرداری دور میں جیالوں کو روندا گیا ۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی رہنماو¿ن نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما ارمضان سبحانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی دنیا کی واحد جماعت ہے جس کی ٹاپ لیڈرشپ اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد کرپشن کے کیسز بھگت رہی ہے۔پی پی ہر دور میں غریب کا استحصال کرتی رہی ہے،غریب کےلئے کبھی کوئی سکیم نہیں لائی گئی صرف اپنوں کو نوازا جاتا رہا ۔ تحریک بحالی جمہوریت کے سابق سیکرٹری منیر احمد خان نے کہاکہ کمی بیشی ہر دور میں رہی لیکن بینظیر بھٹو کے دور میں منشور کا خیال رکھا گیا اور پی پی لیڈروں اور ورکروں کے ساتھ پاکستان کی عوام کوعزت اور سہولیات سے نواز گیا لیکن آصف علی زردری کا دور دوستوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا ۔جس میں عوام تو کیا پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور جیالوں کو بھی رسوا کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی وعدے پورے کرنے سے قاصر ہے ،بینظیر بھٹو کا دور سنہری دور تھا جس میں عوام کے مسائل بھی حل کئے گئے سہولیات بھی مہیا کی گئیں۔جبکہ آصف علی زرداری کا دور میں نشیب و فراز ضرور آئے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے وعدوں پر پورا اترتے ہوئے ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیے ذاتیات کی سیاست ختم کرنی چاہیے۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)افہام و تفیہم کی سیاست کر رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی انتخابی منشور پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم نے کہا کہ پی پی سمیت تمام حکومتوں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اداروں میں تصادم اور کرپشن کا بازار گرم رہا ہے ۔تمام کھوکھلے وعدوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔