خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی عمران خان سے ملاقات فارورڈ بلاک ختم

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی عمران خان سے ملاقات ...

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک228 ایجنسیاں) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی میں فارورڈ بلاک ختم کرادیا ہے تاہم ناراض ارکان نے واضح کردیا ہے کہ ان کے تحفظات موجود ہیں لیکن انہوں نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایااور وہ اپنی پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ یہ فارورڈ بلاک عمران خاں نے ناراض ارکان کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی پر ختم کرایا ہے۔ یہ تحفظات ایک ہفتے میں دور کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ناراض اراکین نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کی وزارتِ اعلیٰ کو تسلیم کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر امتیاز قریشی نے بتایا کہ ناراض ارکان صرف پارٹی کے منشور پر عملدرآمد یقینی چاہتے ہیں ، ان کے ذاتی کوئی اغراض و مقاصد نہیں ہیں۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ناراض ارکان نے بنی گالہ اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ناراض ارکان نے کہا کہ انہیں وزیر اعلی پرویز خٹک پر مکمل اعتماد ہے تاہم بعض وزراء سے شکایات ہیں جن کے نام عمران خان کو دے دیئے ہیں۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات سن لئے گئے ہیں اس لئے استعفے واپس لے لئے جائیں گے۔ ان کا ایک نظریاتی گروپ ہے انہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی نہ ہونے پر شکایت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ تحفظات دور کرنے کے حوالے سے مجھے بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے تمام ارکان کے تحفظات دو ہفتے میں دور کر دیئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول