راولپنڈی میں ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی میں ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی ایک ملزم گرفتار ...

  راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی، پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا ہے۔ ان ہتھیاروں میں 7 کلاشنکوفیں، 7 ری پیٹر اور 17 پستول اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : صفحہ آخر