وزیر اعظم سیکر ٹریٹ ، پارلیمینٹ ہاؤس، ائیر فورس، رینجرز سمیت متعدد وفاقی و صوبائی ادارے سوئی گیس کے نادہندہ

وزیر اعظم سیکر ٹریٹ ، پارلیمینٹ ہاؤس، ائیر فورس، رینجرز سمیت متعدد وفاقی و ...

لاہور (خبر نگار) پرائم منسٹر سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس ، منسٹری اف ڈیفنس ، پاکستان ایئر فورس ، رینجرز اور اسلام آسلام آباد سیکرٹریٹ سمیت متعدد صوبائی و وفاقی ادارے سوئی ناردرن کے نادہندہ نکلے ۔ ان اداروں کے ذمہ 29 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ دیگر محکموں میں پمبز سمیت صوبائی سرکاری ہسپتال ، پنجاب پولیس ، محکمہ جیل بھی شامل ہیں ۔ سوئی ناردرن کے حکام نے 109 دفاتر کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ جو ادارے نادہندہ ہیں ان میں صوبائی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتال سمیت پنجاب کے 16 ہسپتال ، پنجاب پولیس کے 45 دفاتر ، پاکستان ایئر فورس کے 10 دفاتر ، محکمہ جیل کے 17 دفاتر شامل ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے نادہندہ محکموں کو متعدد با ر نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجبات ادا نہ کئے جا سکے۔ سرکاری ہسپتال راولپنڈی ریجن میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی 15,583,700 روپے، ٹی ایچ کیو ہسپتال ہزار 7 52,280 روپے، ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال 951,920 روپے، ٹی ایچ کیو ہسپتال مری 3,416,600 روپے، لاہور ریجن میں چلڈرن ہسپتال لاہور36,944,950 روپے، جنرل ہسپتال لاہور 6,820,300 روپے،لیڈی ویلنگٹن ہسپتال لاہور 1,839,060 روپے، سروس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسسز ( ایس آئی ایم ) سروسز ہسپتال لاہور 1,734,780 روپے، سروسز ہسپتال لاہور 1,209,100 روپے، لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور 622,700 روپے، لیڈی ویلنگٹن ہسپتال لاہور 314,580 روپے اور شیخوپورہ ریجن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے 16,463,780 روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹی ۔ بی ہسپتال شیخوپورہ 1,445,320 روپے،ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب 189,560 روپے، ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ 2,296,100 روپے، ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ 457,440 روپے کے نادہندہ ہیں۔ محکمہ پولیس راولپنڈی ریجن میں پولیس ٹریننگ کالج سیہالہ 39,712,340 روپے، ( ایس پی )اٹک 1,952,740 روپے، پولیس اسٹیشن وحدت کالونی جی ٹی روڈ ٹیکسلا 1,343,120روپے، (ایس پی) اٹک 609,880 روپے، پولیس آفیسر میس راولپنڈی کینٹ 956,640 روپے،پولیس لائنز بیرکس چکوال 908,660 روپے، چکوال (ایس پی) 813,060 روپے، پولیس اسٹیشن چواسیدن شاہ 746,140 روپے،ایس پی چکوال 111,530 روپے، پولیس اسٹیشن صدر تلہ گنگ 158,400 روپے، چکوا ل ( ایس ڈی پی او) 275,120روپے، پولیس اسٹیشن آر اے بازار راولپنڈی 164,090 روپے، بہاولپور ریجن میں سپیشل برانچ بہاولپور 333,090روپے، (ڈی پی او) بہاولپور 555,750 روپے، (ایس پی) بہاولپور 597,030 روپے، فیصل آباد ریجن میں سپیشل برانچ نیو سول لائنز فیصل آباد ( 572,150 روپے، (ڈی پی او) فیصل آباد837,880 روپے، پولیس ہیڈکواٹر فیصل آباد 500,600روپے،ریسکیو - 15پولیس لائنز فیصل آباد 478,840 روپے،گجرا نوالہ ریجن میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ گجرانوالہ 341,480 روپے،پولیس سٹیشن علی پور چٹھہ 456,300 روپے، پولیس میس سول لائنز گجرات 227,480 روپے،الیٹ فورس پولیس لائن گجرات 557,890 روپے، ساہیوال ریجن میں (ڈی پی او ) ساہیوال 431,010 روپے، ایس ایس پی آفس ساہیوال 386,780 روپے،سر گودھا ریجن میں پولیس ٹریننگ سکول سر گودھا 601,280 روپے، اایس ایس پی کچہری روڈ سر گو دھا 457,230 روپے، سپیشل برانچ سرگودھا 854,720 روپے، شیخوپورہ ریجن میں ایس پی پولیس لائنز شیخوپورہ 1,591,740روپے، ڈی پی او ننکانہ 338,570روپے،پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد 147,970روپے، ایس پی سول لائنز شیخوپورہ 398,540روپے،ملتان ریجن میں ایس ایس پی کچہری روڈ ملتان 1,358,210روپے، لاہور ریجن میں سپیشل برانچ چرچ روڈ لاہور ، 2,437,990 روپے، ڈی آئی جی سول لائنز کچہری روڈ لاہور4,033,110 روپے، پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ ملتان روڈ لاہور1,340,080ؒ ٓروپے، ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ ایمپریس روڈ 729,110 روپے،سٹی ٹریفک پولیس لائنزٹھوکر نیاز بیگ لاہور 1,407,420 روپے، پولیس سٹیشن قلعہ گجر سنگھ لاہور 485,530 روپے، وومن پولیس ٹریننگ سکول قربان لائنز لاہور 359,360 روپے، پولیس سٹیشن غازی آباد تاج پورہ لاہور474,830 روپے، پولیس ٹریننگ سکول مناواں لاہور 780,120 روپے، پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ ملتان روڈ لاہور725,330 روپے، سی آئی اے آفس ماڈل ٹاون لاہور206,240 روپے، پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) میں آفیسر کالونی پی اے ایف بیس سرگودھا 21,582,920 روپے،ائر مین میس پی اے ایف منیر روڈلاہور کینٹ5,676,330 روپے، پی اے ایف بیس آفیسر میس چکلالہ راولپنڈی 2,762,580 روپے،پی اے ایف بیس چکلالہ راولپنڈی 1,185,770 روپے، اے ایچ کیو دی مال پشاور کینٹ 1,066,260روپے، پی اے ایف ہسپتال سرگودھا 871,260روپے، بی ایچ کیو پی اے ایف بیس سر 746,340 روپے، گیریزن انجینئر (ایئر) طفیل روڈ جہلم کینٹ 524,440 روپے،پی اے ایف ہسپتال میانوالی 278,140 روپے، گیریزن انجینئر (ایئر) صدیق روڈ جہلم کینٹ 245,360 روپے، پنجاب جیل کے فیصل آباد ریجن کے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ 2,208,270روپے، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد 1,712,160روپے، گجرانوالہ ریجن میں سنٹرل جیل گجرانوالہ ,219,930 روپے، سرگودھا ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا 6,148,800 روپے، سیالکوٹ ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 907,440 روپے، گجرات ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل گجرات 512,640 روپے،راولپنڈی ریجن میں نیو سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی 3,187,010 روپے، لاہور ریجن میں سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت لاہور 4,496,370 روپے،ڈسٹرکٹ جیل لاہور 1,714,440روپے،ملتان ریجن میں نیو سنٹرل جیل ملتان 728,710روپے،سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان133,900روپے،ڈسٹرکٹ جیل ملتان 1,190,740روپے،ساہیوال ریجن میں سنٹر ل جیل ساہیوال 231,600 روپے،شیخوپورہ ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ2,480,570 روپے، بہاولپور ریجن میں نیو سنٹرل جیل بہاولپور1,438,820 روپے،بورسٹل جیل بہاولپور375,060 روپے،ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان 1,039,670 روپے،دیگر سرکاری اداروں میں سیکرٹیریٹ بلڈنگ ایم بلاک اسلام آباد13,586,460 روپے، پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد12,089,561روپے، کنونشن سنٹر اسلام آباد9,108,399 روپے،چائلڈ ہیلتھ سنٹر پمز اسلام آباد 5,571,771 روپے، سیکرٹیریٹ بلڈنگ کیو بلاک اسلام آباد 5,511,041 روپے،انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور 4,301,948 روپے، کیپٹل ہسپتال اسلام آباد 3,734,996روپے، فیڈرل لاجز اسلام آباد 1,932,919روپے، سیکرٹیریٹ بلڈنگ کیو بلاک اسلام آباد1,925,909روپے، پرائم منسٹر سیکرٹیریٹ اسلام آباد1,642,418روپے، ڈی سی او آفس فیصل آباد1,597,939 روپے، پریذیڈنشل اسٹیٹ کالونی مسجد اسلام آباد1,496,514 روپے، منسٹری آف ڈیفنس راولپنڈی کینٹ 1,485,026روپے،ستلج رینجرز غازی روڈ لاہور کینٹ 847,573روپے، سیکرٹیریٹ بلڈنگ بی بلاک اسلام آباد 792,203 روپے،ہیلی پورٹ اسلام آباد688,974 روپے، کمشنر آفس راولپنڈی ڈویژن 646,265 روپے، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورٹ گجرات 525,200 روپے،ستلج رینجرز غازی روڈ لاہور کینٹ 284,858 روپے، (کمشنر ) بہاولپور 236,558 روپے کے نادہندہ ہیں ۔

مزید : صفحہ اول