کراچی میں شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

کراچی میں شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شوہر نے بد چلنی کے الزام میں بیوی کو ذبح کردیا، مقتولہ ،2بچوں کی ماں تھی ۔ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ، مقدمہ درج، اطلاعات کے مطابق سرسید کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی بلوچ پاڑہ کے رہائشی غلام فاروق نامی شخص نے گھر کے اندر اپنی اہلیہ رقیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا۔ ملزم نے گلے اور سینے پر چھریوں کے وار کئے ۔ مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی ۔ ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق ملزم غلام قادر بریانی کا ٹھیلہ لگاتا ہے اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں ۔ دوسری بیوی سے ملزم کے 4بچے ہیں ۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ بد چلن تھی جس کی وجہ سے اس نے اسے قتل کیا ہے اور اسے کوئی پشیمانی نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -