چولستان میں رینجرز کا ٹرک الٹنے سے تین اہلکار شہید

چولستان میں رینجرز کا ٹرک الٹنے سے تین اہلکار شہید
چولستان میں رینجرز کا ٹرک الٹنے سے تین اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) چولستان میں رینجرز کاٹرک الٹنے سے تین اہلکار شہید اور 36زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیاگیا۔ پنجاب رینجرز کے مطابق اہلکار چولستان سے بھارتی بارڈر کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں لگی رکاوٹوں کے بچاتے ہوئے سوڑھیاں کے قریب ڈرائیور نے کٹ لگائی تو ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں13اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔

مزید :

قومی -