پنجاب : حکومتی ادارے 29 کروڑ سے زائد کے گیس نادہندہ نکلے

پنجاب : حکومتی ادارے 29 کروڑ سے زائد کے گیس نادہندہ نکلے
پنجاب : حکومتی ادارے 29 کروڑ سے زائد کے گیس نادہندہ نکلے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے ہسپتال، پولیس ،جیل اور دیگر حکو متی ادارے 29 کروڑ 60لاکھ روپے کے گیس ناد ہندہ نکلے۔ہسپتال 9 کروڑ سے زائد، پولیس7 کروڑ سے زائد اور دیگراداروں کے ذمے بھی کروڑوں روپے واجب الادا ہیں ، سوئی گیس حکام نے واجبات ادا نہ کرنے پر تمام کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں، محکمہ کی جانب سے ناد ہندہ محکموں کو متعدد با ر نوٹسزجاری کرنے کے باوجود واجبات ادا نہ کیے جاسکے۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ذمے15,583,700 روپے،ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال 951,920 روپے، ٹی ایچ کیو ہسپتال مری 3,416,600روپے، چلڈرن ہسپتال لاہور 36,944,950روپے، جنرل ہسپتال لاہور 6,820,300 روپے،لیڈی ویلنگٹن ہسپتال لاہور 1,839,060روپے، سروسز ہسپتال لاہور 1,734,780 روپے، لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور622,700 روپے، ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے16,463,780 روپے، ٹی۔بی ہسپتال شیخوپورہ 1,445,320 روپے،ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ 189,560 روپے، پولیس آفیسر میس راولپنڈی کینٹ956,640 روپے، پولیس لائنز بیرکس چکوال 908,660 روپے، چکوال (ایس پی) 813,060روپے، پولیس سٹیشن آر اے بازار راولپنڈی 164,090 روپے، (ڈی پی او) فیصل آباد 837,880 روپے، ریسکیو – 15پولیس لائنز فیصل آباد 478,840روپے، ڈی آئی جی سپیشل برانچ گوجرانوالہ 341,480 روپے، (ڈی پی او) ساہیوال 431,010 روپے، پولیس ٹریننگ سکول سر گودھا 601,280 روپے، سپیشل برانچ چرچ روڈ لاہور 2,437,990 روپے، ڈی آئی جی سول لائنز کچہری روڈ لاہور 4,033,110 روپے، پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ لاہور 1,340,080روپے، ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ729,110روپے، آفیسر کالونی پی اے ایف بیس سرگودھا21,582,920روپے،ایئرمین میس پی اے ایف منیر روڈلاہور کینٹ 5,676,330روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ دیگر اداروں کے ذمے بھی کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔

مزید : بزنس