مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی نے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انگلش ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے سابق سپنر نے گذشتہ روز چیئرمین نجم سیٹھی سے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کرکے گراس روٹ سطح پر کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔بعدازاں مشتاق احمد نے کہا کہ چیئرمین بورڈ کے ساتھ بڑی حوصلہ افزا گفتگو ہوئی، قومی ٹیم کے بجائے پاکستان کے ا±بھرتے ہوئے باﺅلرز کو تربیت دینا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ انڈر 16 اور 19کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم اگر پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پاگئے تو اپنے ملک کے لیے کام کرنے کو ترجیح دوں گا۔ یاد رہے کہ مشتاق نے قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کے لیے بھی درخواست دی تھی مگر ان کا نام شارٹ لسٹ نہیں ہو سکا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگرچہ انگلینڈ بھی ایونٹ میں پیش قدمی جاری نہ رکھ سکا لیکن بنگلہ دیشی کنڈیشنز میں پاکستان فیورٹس میں شامل تھا ،اس لیے شکست پر حیرانی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ سعید اجمل جیسے ورلڈ کلاس سپنر کی جانب سے کارکردگی میں عدم تسلسل بھی ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔ ایک سوال پر مشتاق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر محمد حفیظ کے قیادت چھوڑنے پر افسوس ہوا، نیا کپتان بنانا ایک مشکل کام ہے،کوئی جلد بازی کرنے کے بجائے نئی سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، موجودہ حالات میں شاہد آفریدی اچھا انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں مشتاق نے کہاکہ اسے درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا۔

مزید :

کھیل -