جوئے میں چین پہلے نمبر پر، کرکٹ کیلئے بگ 3 گڑھ

جوئے میں چین پہلے نمبر پر، کرکٹ کیلئے بگ 3 گڑھ
جوئے میں چین پہلے نمبر پر، کرکٹ کیلئے بگ 3 گڑھ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں جوئے کے حوالے سے چین پہلے نمبر پر آتا ہے لیکن کرکٹ کے حوالے سے بگ 3 آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت جوا مافیا کے گڑھ ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں جوئے کو باقاعدہ سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ انگلینڈ میں 12 فیصد اور آسٹریلیا میں 15 فیصد باقاعدہ ٹیکس دیا جاتا ہے۔ بھارت میں جوئے کو سرکاری سرپرستی تو حاصل نہیں مگر کرکٹ میں سب سے زیادہ جوا اسی ملک میں ہوتا ہے۔ بیٹ فیئر کا گڑھ اور آپریٹنگ انگلینڈ سے ہوتی ہے۔ کھلاڑیوں کی خرید و فروخت بھارت کے بک میکر کرتے ہیں اور آسٹریلیا اس میں مکمل طور پر حصہ دار ہوتا ہے۔

مزید : کھیل