امتحان میں بیٹھے بغیرلڑکی اول آگئی

امتحان میں بیٹھے بغیرلڑکی اول آگئی
امتحان میں بیٹھے بغیرلڑکی اول آگئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے امتحان میں ایک بھی پرچہ نہ دینے والی طالبہ کو اول پوزیشن سے ”نواز“ دیا۔ ذرائع کے مطابق آٹھویں کے امتحانات میں فاطمہ الزہرہ نامی طالبہ کے 481 نمبر حاصل کرنے کے بعد اس کو پہلی پوزیشن دی گئی ہے مگر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ سے رول نمبر 77734223 کے تحت امتحان دینے والی اس طالبہ کا محکمہ تعلیم کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام پرچوں سے آﺅٹ رہنے والی طالبہ کو پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت