پی آئی اے کا نان کریوپائلٹ ویزے کے بغیربرطانیہ پہنچ گیا

پی آئی اے کا نان کریوپائلٹ ویزے کے بغیربرطانیہ پہنچ گیا
پی آئی اے کا نان کریوپائلٹ ویزے کے بغیربرطانیہ پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی امیگریشن حکام نے ویزا کے بغیر لندن پہنچنے پر پی آئی اے کے پائلٹ پر دو ہزار پاﺅنڈ جرمانہ عائد کردیا اور اسے مانچسٹر نیویارک پرواز بھی آپریٹ کرنے سے روک دیا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر پہنچنے والی پرواز پر ایک پائلٹ نے نان آپریٹنگ کریو کی حیثیت سے سفر کیاجبکہ برطانوی قانون کے مطابق نان آپریٹنگ کریو کے لیے ویزا ضروری ہے۔ اس پائلٹ کو مانچسٹر سے نیویارک کی پرواز پر فرسٹ آفیسر کی ڈیوٹی انجام دینا تھی مگر پائلٹ کے پاس برطانوی ویزا نہ ہونے کی وجہ سے مانچسٹر ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے پائلٹ پر دو ہزار پاﺅنڈ جرمانہ کردیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق جرمانہ کی رقم پائلٹ کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی کیونکہ فضائی عملے کو پہلے سے یہ ہدایت ہے کہ وہ پروازوں پر ڈیوٹی کیلئے ویزے کو یقینی بنائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -