افغانستان سے پاکستانی حدود میں پھر گولا باری،12 گولے فائر کیے گئے

افغانستان سے پاکستانی حدود میں پھر گولا باری،12 گولے فائر کیے گئے
افغانستان سے پاکستانی حدود میں پھر گولا باری،12 گولے فائر کیے گئے

  

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں ایک مرتبہ پھر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے فائرکیے گئے 10 مارٹر گولے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کی تحصیل غلام خان کے علاقہ بھنگی دار میں آکر گرے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں گولے خالی جگہ پر گرنے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی افغانستان سے پاکستان کے علاقے بوستان کلی میں 2 راکٹ فائر کیے گئے تھے ۔گولے پاکستانی علاقے میں 10 کلومیٹر اندر گرے تھے۔ افغان فورسز پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستانی حدود میں گولا باری کرچکی ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان کے غلام خان سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ کے قریب 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔یاد رہے افغانستان کے پاکستان میں راکٹ ایک ایسے میں فا ئر کیے گئے ہیں جب وہا ں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔

مزید : وزیرستان