ایران پر تنقید کرنیوالی برطانوی خاتون کو سزائے موت کا خدشہ

ایران پر تنقید کرنیوالی برطانوی خاتون کو سزائے موت کا خدشہ
ایران پر تنقید کرنیوالی برطانوی خاتون کو سزائے موت کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران مین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے کے جرم میں قید برطانوی خاتون پر سزائے موت کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹاک پورٹ کی 47 سالہ رویا صابری نجادنوبخت نامی خاتون کو 5 ماہ قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب اس نے دورہ ایران کے دوران فیس بک پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بنیاد پرست اور جاسوس قرار دیا۔برطانوی خاتون صابری نجازنوبخت کے شوہر نے بتایاکہ اُن کی بیوی پر اسلام کی توہین کا الزام بھی عائد کیاگیاہے جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے ۔یادرہے کہ بیشترعرب ممالک میں حکومت یا عہدیداران کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں تاہم پاکستان ، افغانستان اور بھارت میں کسی حدتک آزادی ہے ۔