لاپتہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370کے بلیک باکس کے ممکنہ سگنل موصول

لاپتہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370کے بلیک باکس کے ممکنہ سگنل موصول
لاپتہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370کے بلیک باکس کے ممکنہ سگنل موصول

  

بیجنگ،پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ ملائشین طیارے ایم ایچ 370کے بلیک باکس کے ممکنہ سگنل موصول ہوگئے ہیں جن کی مدد سے بحرہند میں سگنلز اور بلیک باکس کے تعلق کا پتہ لگانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے تاہم ملائشین حکام نے سگنل کی تصدیق نہیں کی۔چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی  بحری جہاز کو ملائشیا کے لاپتہ طیارے کے سگنل ملے ہیں جو ممکنہ طورپر ایم ایچ 370کے بلیک باکس کے ہیں ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ چینی کوسٹ گارڈ بحرہندمیں بلیک باکس کی فریکوئنسی کے سگنل موصول ہوگئے ہیں اور بحرہند کے جنوب میں سفید چیزیں تیرتی ہوئی دکھائی دیں ، سگنلز کے بلیک باکس سے تعلق کاپتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں