ایرانی محافظوں کی رہائی کا ’جائے وقوعہ‘ بھی متضاد

ایرانی محافظوں کی رہائی کا ’جائے وقوعہ‘ بھی متضاد
ایرانی محافظوں کی رہائی کا ’جائے وقوعہ‘ بھی متضاد

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فرنٹیئر کور بلوچستان نے ایرانی گارڈز کی رہائی پاکستانی سرزمین پر ہونے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ مغوی ایرانیوں کی رہائی ایرانی سرزمین پر ہوئی ہے جبکہ یہ مغوی اغواءسے رہائی تک ایران کی سرزمین پر ہی رہیں۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اغواءکئے گئے ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ایران کی سرزمین پر ہی تھی جبکہ ان کی رہائی ایرانی قبیلے شاہ بخش کے ثالث تاج محمد کے ذریعے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کے اغواءکے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے متعدد بار سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں کئی معصوم پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد بار بلااشتعال فائرنگ کے باوجود بھی پاکستان نے صبر سے کام لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -