دولہا بارات لے کر پہنچ گیا، دلہن گھر والوں سمیت فرار

دولہا بارات لے کر پہنچ گیا، دلہن گھر والوں سمیت فرار
دولہا بارات لے کر پہنچ گیا، دلہن گھر والوں سمیت فرار

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھوانہ میں دلہن والوں نے بارات کے روز دولہا والوں کو دھوکہ دے دیا اور گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالفقار نامی دولہا فیصل آباد سے بھوانہ بارات لے کر پہنچا تو دلہن والوں کے گھر کو تالا لگا دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار نے کہا کہ دلہن والوں نے جہیز دینے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے بھی لے رکھے ہیں جبکہ شادی کی تاریخ بھی طے کی تھی لیکن آج جب یہاں پہنچے ہیں تو دلہن والے فرار ہو گئے ہیں۔ باراتیوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کر لیا ہے اور معاملہ حل کرانے کی درخواست کی ہے۔

مزید : فیصل آباد