امریکہ کے6ارب ڈالر گم ہوگئے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے 6 ارب ڈالر گم ہوگئے ہیں۔ اخبار ”فسکل ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے ایک انتظامی الرٹ بھیجا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مالی بدانتظامیوں اور نگرانی کی کمی کے باعث گزشتہ چھ سال میں کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ میمو کے مطابق آڈیٹرز نے عراق میں ٹھیکے کی فائلوں کا حساب کیا تو 115 میں سے 33 فائلیں مل نہ سکیں۔ اسی طرح افغانستان میں انسداد منشیات کے لئے 1ارب ڈالر کے ٹھیکے کی فائل بھی نامکمل ہے۔ دوسری جانب آڈیٹر کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دیتے ہوئے کرپٹ افسر فائلوں میں سے دستاویزات غائب کردیتے ہیں جس کے باعث اتنی بڑی رقم ”گم“ ہوگئی ہے اور اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ آڈیٹر نے ٹیسٹ ڈیمپارٹمنٹ کو تجویز دی ہے کہ دستاویزات کی مانیٹرنگ کا مرکزی نظام بنایا جائے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹیسٹ ڈیمپارٹمنٹ کے آئی کی اسامی گزشتہ سال پر کی گئی ہے، اس سے قبل یہ عہدہ 5 سال سے خالی تھا۔