پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات اچھے چل رہے ہیں: فاروق ستار

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات اچھے چل رہے ہیں: فاروق ستار
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات اچھے چل رہے ہیں: فاروق ستار
کیپشن: Farooq Sattar

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت سے زیادہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا اہم ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات اچھے چل رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا جس کے باعث تمام سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ مذاکرات آئین کے تحت ہو رہے ہیں یا نہیں۔ پرویز مشرف غداری کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مشرف کیس میں الطاف حسین کا واضح موقف سامنے آ چکا ہے، مشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل عوامی مسائل میں مداخل کے گی تو پارلیمانی ادارے حرکت میں آئیں گے۔

مزید :

کراچی -