سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ ہے، سسٹم ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: عابد شیر علی

سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ ہے، سسٹم ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: عابد شیر ...
سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ ہے، سسٹم ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: عابد شیر علی
کیپشن: Abid Share Ali 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں تبدیلی نہیں کی، سسٹم کو جادو کی چھڑی سے ٹھیک نہیں کر سکتے، وقت لگے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کراچی الیکٹرک کو اضافی بجلی فراہم کر دی تھی جسے روک دیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ بھی ہے جس پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل سے بجلی بہت مہنگی پڑتی ہے، گڈانی میں کوئلے سے 10 پاورپلانٹ چلائیں گے۔

مزید :

بزنس -