کبھی خوشی کبھی غم
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر ساؤتھ پورٹ لینڈ میں ایک خراب اے ٹی ایم مشین نے 140 ڈالر نکالنے کے خواہشمند شخص کو 37,000 ڈالر (قریباً 37 لاکھ پاکستانی روپے) فراہم کردئیے۔ امریکی شہر ساؤتھ پورٹ لینڈ کی پولیس کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح ٹی ڈی بینک کی ایک برانچ سے ایک خاتون نے فون کیا کہ وہ اے ٹی ایم استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن بہت دیر سے ایک آدمی مشین والے کمرے میں ہے اور باہر نہیں نکل رہا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو وہ شخص کیش شاپنگ بیگز میں بھر رہا تھا۔ پولیس کی ”آمد“ کے بعد یہ رقم بینک کو واپس کردی گئی تاہم اے ٹی ایم استعمال کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے بینک حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کوڈ میں خرابی آنے کے باعث ہوا اور کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ اس وجہ سے متاثر نہیں ہوا۔