مذاکرات کیلئے فضاءبحال ہو گئی ہے، اصل مذاکرات اب شروع ہوں گے: مولانا سمیع الحق

مذاکرات کیلئے فضاءبحال ہو گئی ہے، اصل مذاکرات اب شروع ہوں گے: مولانا سمیع ...
مذاکرات کیلئے فضاءبحال ہو گئی ہے، اصل مذاکرات اب شروع ہوں گے: مولانا سمیع الحق
کیپشن: Samiul Haq

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان مذاکرات کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اصل میں مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، اعتماد پیدا کیا جا رہا تھا اور اب اعتماد کی فضاءبحال ہو گئی ہے، طالبان شوریٰ سے آئندہ 2 یا 3 روز میں ملاقات متوقع ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین ایک دو روز میں ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں غیر عسکری قیدیوں سے متعلق بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حکومت اور طالبان کے خیر سگالی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے جنگی بندی میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیر سگالی کے طور پر اقدامات کر رہی ہے، اب مذاکرات کیلئے فضاءبن گئی ہے اور آئندہ مذاکرات میں دونوں طرف سے واضح ایجنڈا سامنے آ جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات میں جنگی قیدیوں کے معاملات سب سے آخر میں آتے ہیں، حکومت غیر عسکری طابان کی رہائی پر غور کر رہی ہے، طالبان شوریٰ کے ساتھ ملاقات آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -