اللہ بچائے ۔۔۔ سلمان خان فلمی سازش میں پھنس گئے

اللہ بچائے ۔۔۔ سلمان خان فلمی سازش میں پھنس گئے
اللہ بچائے ۔۔۔ سلمان خان فلمی سازش میں پھنس گئے

  

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری نے مسلمان اداکار سلمان خان کو مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے ناپسندیدہ بنانے کی سازش کی ہے جس میں سلمان خان ابتدائی طور پر پھنس چکے ہیں اور اب اس میں رنگ بھرنا باقی رہ گیا ہے ۔ سلمان خان کو ایک فلم میں غیبی مدد کرنے والا کردار دیا گیا ہے جس میں ضرورت مند انہیں پکارتا ہے اور وہ (سلمان خان)سامنے آئے بغیر (غیب سے) ہدایت جاری کرتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے اپنے پسندیدہ ہیرو سلمان خان کو ’خدا‘ بنا دیا۔ڈیوڈ کی جمعہ کو ریلیز ہوئی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ میں انھوں نے سلمان خان کی آواز کا استعمال کیا ہے۔ڈیوڈ کے بیٹے ورون دھون کو لے کر بنائی گئی اس فلم میں جب وہ کسی مشکل میں ہوتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے ہیں اور خدا کی آواز میں سلمان انھیں مسائل کا حل بتاتے ہیں۔ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے کو لے کر بنائی گئی اس فلم میں سلمان خان کا کسی طرح سے اندراج کرانا چاہتے تھے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو انتہائی متنازع کردار دیا گیا ہے جو کسی بھی مذہب کے یروکاروں اور خاص طور پر مسلمانوں کو مشتعل کرسکتا ہے ۔

مزید :

تفریح -