دو خطرناک شیروں کو گھر میں رکھنے والا نڈر شخص

دو خطرناک شیروں کو گھر میں رکھنے والا نڈر شخص
دو خطرناک شیروں کو گھر میں رکھنے والا نڈر شخص

  

پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں سے لگاؤ رکھنے والے اکثر افراد اپنے اس شوق کی خاطر ایسے خطرناک جانوروں سے دوستی کرلیتے ہیں جو کسی بھی وقت ان کی اپنی زندگی بھی لے سکتے ہیں۔ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ایلس کا شمار بھی ان افراد میں کیا جاسکتا ہے۔ اس نید و سال قبل شیر کے دو بچوں کو گود لیا تھا جو اب بڑے ہوکر خطرناک شیر کا روپ دھار چکے ہیں لیکن ایلس انہیں چھوڑنے پر رضا مند نہیں۔ اس نے ان شیروں کو پنجرے میں قید رکھنے کے بجائے اپنے گھر میں کھلا چھوڑا ہوا ہے۔ ایلس اور اس کی بیٹی بلا کسی خوف کے ان شیروں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ایلس کا کہنا ہے کہ اس کے پڑوسیوں اور رشتہ دارون نے ان شیروں کی وجہ سے اس کے گھر آنا چھوڑ دیا ہے لیکن اسے ان کی کوئی پروا نہیں کیونکہ یہ دونوں اب اس کی فیملی کا حصہ ہیں۔

مزید : بین الاقوامی