کلر کہار موٹروے پر منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد جاں بحق

کلر کہار موٹروے پر منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد جاں بحق
کلر کہار موٹروے پر منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلرکہار (مانیٹرنگ ڈیسک) ماٹن خورد گاﺅں کے قریب منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد جاں بحق اور 36 سے زائد فراد زخمی ہو گئے, جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔منی  ٹرک میں چھپن افراد سوار تھے جو اڑھائی سو فٹ کی بلندی سے گرا ہے ۔متاثرین کا تعلق سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال سے ہے جہاں 17لاشیں منتقل کردی گئی ہیں اور شام چھ بجے اجتماعی نماز جنازہ ہوگی۔ورثانے بتایاکہ تمام افراد پیردے کھارا دربار پر سلام کرنے گئے تھے اور واپسی پر مزدا حادثے کاشکار ہوگیا، معلوم نہیں کہ بریک فیل ہوئی یا ڈرائیور سوگیاتھا۔ اندھیرے کی وجہ سے رات کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کلرکہار پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ اور بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، مقدمہ ڈرائیور غلام عباس اور مالک محمد اشرف کے خلاف درج کرلیاگیاہے ۔یادرہے کہ ایسا ہی ایک حادثہ ایک سال قبل فیصل آباد کے ایک سکول کی بس کو بھی پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں سیر کیلئے جانیوالے درجنوں بچے اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -