جسے اللہ رکھے

جسے اللہ رکھے
جسے اللہ رکھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا میں درخت کاٹتے ہوئے ایک لکڑ ہارے کی گردن میں مشینی آری پھنس گئی لیکن اس کے باوجود وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ جیمز ویلنٹائن ایک درخت پر چڑھا شاخیں کاٹنے پر مصروف تھا کہ مشینی آری اس کے ہاتھ سے پھسل کر اس کی گردن میں پھنس گئی۔ موقع پر موجود اسی کی کمپنی کے ایک کارکن نے درخت پر چڑھ کر اسے نیچے اتارا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویلنٹائن نے اس دوران درخت اوپر رہتے ہوئے خود ی آری کو بند کیا اور نیچے اترا تب بھی اس کے حواس قائم تھے۔ پولیس نے آری سے موٹر تو اتار دی لیکن خون کا بہاؤ روکنے کے لئے بلیڈ گردن میں ہی رہنے دیا۔ زخمی کو فوری مقامی جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے آری اس کے جسم سے علیحدہ کردی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ خوش قسمت ترین افراد میں سے ہے کہ بلیڈ نے اس کی بنیادی شریانوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔ دوسری جانب ویلنٹائن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا پیشہ نہیں چھوڑے اور صحتمند ہوتے ہی کسی درخت کا رخ کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -