کشمور میں گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 10 ملزم گرفتار

کشمور میں گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 10 ملزم گرفتار
کشمور میں گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام، 10 ملزم گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 10 ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کشمور کے علاقے میں مبینہ شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے 10 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : کراچی