دنیا کا سب سے سستا 2 سم والا یہ بہترین موبائل فون آپ صرف 570 روپے میں خرید سکتے ہیں

دنیا کا سب سے سستا 2 سم والا یہ بہترین موبائل فون آپ صرف 570 روپے میں خرید سکتے ...
دنیا کا سب سے سستا 2 سم والا یہ بہترین موبائل فون آپ صرف 570 روپے میں خرید سکتے ہیں

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کچھ بھی سستا نہیں ملتا، لیکن زبردست فیچرز سے لیس ڈبل سم والا یہ موبائل فون اتنا سستا مل رہا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق ڈبل سم راک ٹیل ڈبلیو سیون (Rocktel W7) موبائل فون میں ہائی ڈیفی نیشن ایل سی ڈی سکرین، بلیو ٹوتھ، ایف ایم ریڈیو، ایچ ڈی کیمرہ، آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ، ایم پی تھری اور ایم پی فور پلیئر، دستیاب ہیں۔ لمبی بیٹری لائف کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی دستیاب ہے۔ یہ موبائل فون دبئی میں منعقدہ Gitex Shopper 2016 کے موقع پر سفید، سیاہ اور گہرے براﺅن رنگ میں متعارف کروایا دیا گیا ہے۔ سستے ترین ڈبل سم والے موبائل فون کے ساتھ 25 فیصد ڈسکاﺅنٹ پر سکریچ فری کور بھی دستیاب ہے، جس کے استعمال سے یہ فون ہر طرح کے سکریچ سے مکمل طور پر محفوظ ہوجاتا ہے۔ اتنی خوبیوں والے اس منفرد موبائل فون کی قیمت صرف 20 درہم (570 روپے ہے)۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -