پاکستانی نوجوانوں کیلئے مائیکرو سافٹ کی شاندار پیشکش، آپ بھی فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی بدل سکتے ہیں

پاکستانی نوجوانوں کیلئے مائیکرو سافٹ کی شاندار پیشکش، آپ بھی فائدہ اٹھا کر ...
 پاکستانی نوجوانوں کیلئے مائیکرو سافٹ کی شاندار پیشکش، آپ بھی فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی بدل سکتے ہیں

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے انتہائی شاندار پیشکش متعارف کروا دی ہے جس کے تحت پاکستانی طالب علم مائیکروسافٹ کے ساتھ 5ماہ کی انٹرن شپ کر سکتے ہیں اور سونے پر سہاگہ یہ کہ مائیکروسافٹ اس انٹرن شپ کے عوض طلبہ کو ادائیگی بھی کرے گی۔ ویب سائٹ ٹیک جوس ڈاٹ پی کے(Techjiuce.pk)کی رپورٹ کے مطابق نیویارک نے”کامیابی کے لیے سیکھو“ (Learn for Success) کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے تاکہ طلبہ ٹیکنالوجی کے میدان کی بڑی کمپنی کے ساتھ کام کرکے جدید مہارت حاصل کر سکیں۔ یہ پروگرام پاکستان، مصر، لبنان اور سعودی عرب کے طلباءو طالبات کے لیے شروع کیا گیا ہے ۔ خواہشمندطلباءو طالبات کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔

سائنس کے مطابق اگر آپ اپنے بچوں کو زندگی میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو انہیں یہ ایک چیز ضرور سکھائیں

اگر آپ 18سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور پاکستانی ہیں تو آپ بھی اس انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان پانچ ماہ کے دوران مائیکروسافٹ آپ کو 400ڈالر (تقریباً 41ہزار800روپے) مشاہرہ بھی ادا کرے گی۔ انٹرن شپ کے لیے درخواست فارم مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں اسے آن لائن ہی پر کرکے بھیجا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر یہ فارم بھرنے اور بھیجے کے لیے آپ کو مائیکروسافٹ کے ای میل ہی سے سائن ان (Sign in) ہونا ہو گا۔ یہاں آپ کی ذہنی صلاحیتوں کی آزمائش بھی کی جائے گی اور آپ کو کچھ پوائنٹس دیئے جائیں گے اور سب سے زیادہ پوائنٹس لینے والے امیدواروں کو انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 30جون 2016ءہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...