برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

  

عمان (این این آئی ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئیں۔ان کے اس دورے کا مقصد سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور بعد از بریگزٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض ہوائی اڈے پر اعلیٰ عہدے داروں نے تھریسا مے اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ۔

وہ دو روزہ دورے پر منگل کو سعودی قیادت سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لئے تبادلہ خیال کریں گی۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد اب دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے ابت کرتے ہوئے تھریسا مے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور جغرافیائی سیاسی عدم استحکام سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں ان کا جڑبنیاد سے خاتمہ کرنا ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -