3 د ن کی مہلت ختم، ہزاروں مال بردار گاڑیاں طورخم بارڈر پر کھڑی ہوگئیں

3 د ن کی مہلت ختم، ہزاروں مال بردار گاڑیاں طورخم بارڈر پر کھڑی ہوگئیں

  

خیبر ایجنسی (صباح نیوز) تین دن کی مہلت ختم، ہزاروں مال بردار گاڑیاں طورخم سمیت پاک افغان شاہر اہ پر کھڑی ہو گئیں جبکہ افغانستان سے آنے والی خالی گاڑیاں بھی پھنس گئیں ہیں شناختی کارڈ پر تین دن میں تقریباً 1500 مال سے بھری گاڑیاں افغانستان جا چکی ہیں اسی طرح افغانستان سے تقریباً 300 خالی گاڑیاں پاکستان واپس آئی ہیں۔

ڈرائیور اور کلینر کیلئے پاسپورٹ لازمی ہونے کے بعد رنگ روڈ پشاور اور کارخانوں سے طورخم تک مال بردار گاڑیوں کی لائنیںلگ گئیں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شاکر آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ تین دن کی مہلت سے ٹرانسپوٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سینکڑوں مال بردار گاڑیاں افغانستان جاچکی ہیں لیکن واپسی میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ حکومت کوچاہئے کہ ڈرائیور اور کلینر کیلئے خصوصی کارڈز بنائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

مزید :

خیبر -