شادی میں داخل ہونے والی نوجوان لڑکی پر پاس کھڑے کتے نے حملہ کردیا، اس کا جسم نوچنے لگا، لیکن یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ خوفناک حقیقت سامنے آئی تو پوری دنیا اس کتے کو داد دینے لگی، ہیرو بن گیا کیونکہ۔۔۔

شادی میں داخل ہونے والی نوجوان لڑکی پر پاس کھڑے کتے نے حملہ کردیا، اس کا جسم ...
شادی میں داخل ہونے والی نوجوان لڑکی پر پاس کھڑے کتے نے حملہ کردیا، اس کا جسم نوچنے لگا، لیکن یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ خوفناک حقیقت سامنے آئی تو پوری دنیا اس کتے کو داد دینے لگی، ہیرو بن گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ (نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرق میں ایک شادی کی تقریب پر خود کش حملہ کرنے کے لئے آنے والی نوجوان لڑکی کو وہاں موجود ایک کتے نے دبوچ لیا اور اپنی جان کی قربانی دے کر سینکڑوں انسانوں کی جان بچالی۔
یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بورنوریاست کے دارالخلافہ میدوگوری میں پیش آیا جہاں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی جانب سے خود کش حملے ایک معمول کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیرے شہر کے علاقے بیلبیلو کمیونٹی میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک خود کش حملہ لڑکی آور وہاں پہنچ گئی۔ نائیجیریا پولیس فورس بورنو سٹیٹ کے نمائندہ وکٹر اسوکو نے بتایا کہ شادی کی تقریب کی نگرانی کے لئے ایک کتے کو بھی مامور کی گیا تھا جس نے خود کش حملہ آور کو آتے دیکھا تو اسے روکنے کے لئے اس پر جھپٹ پڑا۔ جب خود کش حملہ آور لڑکی نے دیکھا کہ کتا اسے کسی طور نہیں چھوڑے گا تو اس نے وہیں دھماکہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ خود اور اسے پکڑنے والا کتا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زبردستی شادیاں کرنے کے لئے درجنوں لڑکیوں کو اغواءکرلیا گیا
یہ بہادر اور ذہین کتا ایک مقامی شخص کی ملکیت تھا، جو خود بھی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔ واقعے میں کسی اور شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی اور یہ بھی واضح نہیں کہ کتا دھماکہ خیز مواد کو پکڑنے کے لئے تربیت یافتہ تھا یا نہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بورنو کا دارالخلافہ میدوگوری بوکوحرام کے خود کش حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ بوکوحرام کے شدت پسند عموماً یہاں سے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کو اغوا کرکے انہیں خود کش حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -