پیرمحل: لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش، ورثاءنے نوجوان کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک) لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش پر ورثاءنے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیل کے مطابق ضلع میاں چنوں کے نوجوان جس کا نام بہادر علی بتایا جاتا ہے نے تھانہ چٹیانہ کے گاﺅں 342گ ب میں لڑکی سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تو علم ہو جانے پر ورثاءنے مذکورہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں اور نیم بیہوشی کی حالت میں دریائے راوی کنارے پھینک دیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔