عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہوگئی: اسفند یارولی

عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہوگئی: اسفند یارولی
عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہوگئی: اسفند یارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاہے کہ عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہو گئی، کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنا گھر صاف کریں، صبح کی بات سے دوپہر اور دوپہر کی بات سے رات کو مکر جاتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکن سینیٹ انتخابات میں بکے مگر پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ثبوت نہیں، ووٹ بیچنے والے ارکان کو بلایا جائے اور ان سے حلف لیا جائے۔
اسفند یارولی نے نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا گیا، سی پیک کا نام پاک چائنا کوریڈور کے بجائے چائنہ پنجاب کوریڈور رکھا جائے، نواز شریف کو کہا بھی تھا کہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق دیں لیکن انہوں نے نہ مانی۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آئین میں فوری طورپر ترمیم کی جائے اور فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔