A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

طوفانی آندھی، لیہ میں کشتی کا فیول ٹینک دریا میں بہہ گیا، 50 مسافرپھنس گئے

طوفانی آندھی، لیہ میں کشتی کا فیول ٹینک دریا میں بہہ گیا، 50 مسافرپھنس گئے

Apr 05, 2018 | 13:39:PM

لیہ (ویب ڈیسک) دریائے سندھ کو پار کرتے مسافر بردار کشتی طوفانی آندھی کی زد میں آگئے، کشتی کا فیول ٹینک دریا میں بہہ گیا، مسافروں کے فون پر ضلعی انتظامیہ نے بروقت امدادی ٹیمیں اور کشتیاں موقع پر بھجوا کر جانیں بچالیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ شب تونسہ کی حدود سے لیہ کی جانب دریائے سندھ کو پار کرنے والی کشتی آندھی اور طوفان کے باعث دریا میں پھنس گئی، کشتی کا فیول ٹینک موجوں کی نذ رہوگیا، جس کے باعث کشتی پر سوار 50 کے قریب مسافروں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں، کشتی میں سوار مسافر کی جانب سے فون پر میڈیا نمائندوں سے رابطہ کیا گیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر لیہ واجد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے امدادی ٹیمیں اور کشتیاں موقع پر بھجوائیں اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا۔

مزیدخبریں