’فیس بک آپ کے تمام میسجز چیک کرتی ہے تاکہ۔۔۔‘ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکال دی

’فیس بک آپ کے تمام میسجز چیک کرتی ہے تاکہ۔۔۔‘ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ...
’فیس بک آپ کے تمام میسجز چیک کرتی ہے تاکہ۔۔۔‘ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کیے جانے کے انکشاف کے بعد ہزاروں صارفین اپنے اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کر رہے ہیں جن میں مزید انکشافات ہو رہے ہیں کہ فیس بک اپنے صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کے ریکارڈ سمیت انتہائی ذاتی معلومات بھی اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ اب پہلی بار فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مارک زکربرگ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ ”فیس بک تمام صارفین کے نجی میسنجر پر موصول ہونے اور بھیجے جانے والے پیغامات کو سکین کرتا ہے تاکہ یہ تسلی کی جا سکے کہ صارفین کے پیغامات کمیونٹی سٹیڈرڈز پر پورے اترتے ہیں۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ووکس کی میزبان ایزرا کلین کو انٹرویو دیتے ہوئے 33سالہ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”اس معاملے میں ہمارے سسٹمز صارفین کے تمام پیغامات کی نگرانی کرکے نشاندہی کرتے رہتے ہیں کہ وہ کس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں۔ اگر کوئی پیغام کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف ہو تو ہمارے سسٹمز اسے روک دیتے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ کے اس اعتراف نے فیس بک صارفین کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنی پرائیویسی کے حوالے سے صارفین کے تحفظات مزید شدید ہو گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکیوین کیسٹین نامی صارفین کا کہنا تھا کہ ”فیس بک میسجز کی نگرانی کمیونٹی سٹینڈرڈز کے لیے نہیں بلکہ اشتہارات کے لیے کرتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل فیس بک میسینجر پر میری اپنی بیگم سے بات ہوئی جس میں ہم نے ایک ہوٹل میں ڈنر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس گفتگو کے بعد میں نے میسینجر بند کرکے فیس بک کھولا تو اس ہوٹل کا اشتہار میرے سامنے تھا۔یہ احساس بہت خوفزدہ کردینے والا ہے کہ فیس بک ہماری ہر گفتگو کی نگرانی کر رہا ہوتا ہے۔“