بلاول بھٹو اپنا نام تبدیل کر کے ’بلاول بے نظیر ‘رکھ لو ،غنویٰ بھٹو کا مشورہ
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل کر کے ’بلاول بے نظیر‘ رکھ لیں۔انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اصول پرست اور حقوق نسواں کے علمبر دار ہو تو کہو کہ آپ کو بلاول بے نظیر بلایا جائے۔
لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا بلاول مجرموں اور چوروں میں گھرا ہے، جتنی بھی کوشش کر لے بھٹو نہیں بن سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک زرداری پر سب کا وار چلتا ہے، غنویٰ نے ان پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لالچ ختم کرو تو زرداری خود ختم ہو جائیں گے۔غنویٰ بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے حوالے سے بھی تنقید کی۔