سمندر پارپاکستانیوں کے لئے اسمبلیوں کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سمندر پارپاکستانیوں کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ،انجینئرسید محمد الیاس کی طرف سے دائر اس متفرق درخواست میں اس کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ بنانے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا کوٹہ نہ رکھنے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ، یہ اہم نوعیت کا معاکہ ہے ،اس لئے کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا جائے ۔