کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن کروانے کے لئے دائر درخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن کروانے کے لئے دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر مدعاعلیہان سے 17اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار اعجاز چدھڑ ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 7سال گزرگئے ہیں لیکن راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتخابات نہیں ہوئے ، انتخابات قریب آتے ہیں تو سکروٹنی کا عمل روک دیا جاتا ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن