توہین عدالت کا نوٹس، ممبربورڈ آف ریونیو سہیل شہزاد 11اپریل کوطلب

توہین عدالت کا نوٹس، ممبربورڈ آف ریونیو سہیل شہزاد 11اپریل کوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے ممبربورڈ آف ریونیو پنجاب سہیل شہزاد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کوطلب کرلیاہے،فاضل جج نے قراردیا کہ لگتا ہے کہ سہیل شہزاد جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے،متوفی منظور احمد کے ورثاء کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ منظور احمد منگلا ڈیم متاثرین میں شامل تھے اور انہیں سرگودھا میں40سال قبل بنجر زمین الاٹ کی گئی ،جسے محنت سے قابل کاشت بنایاگیا،حکومت نے بنجراراضی کے مالکان حقوق دینے کی پالیسی کا اعلان کیا، پالیسی کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو نے درخواست گزار خاندان کو پیسے جمع کرانے کا حکم دیا،40برسوں سے مالکانہ حقوق کے لئے دھکے کھا رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مدعاعلیہ ممبربورڈ آف ریونیو داد رسی نہیں کررہے ،درخواست میں بورڈ آف ریونیو کے ممبر سہیل شہزاد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -