علیحدہ صوبہ ‘ خود مختار ہائیکورٹ کا حصول ‘ ڈسٹرکٹ بار ملتان کیجانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان
ملتان(خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ و خود مختار ہائیکورٹ کے حصول کے لئے آج 5(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
اپریل کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق وکلاء تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کی عوام کیساتھ جاری حق سلب کرنے کی پالیسی کیخلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔