نشے میں دھت پولیس اہلکار نشتر روڈ پر ایمبولینسز کو چیک کرنے پہنچ گیا گاڑی مالکان ‘ ڈرائیوروں سے بدتمیزی
ملتان(وقا ئع نگار )ملتان نشے میں دھت مبینہ پولیس اہلکا نشتر ہسپتال روڈ پر نجی ایمبولینسز چیکنگ کرنے پہنچ گیا۔معلوم ہوا ہے تھانہ کینٹ کے علاقہ نشتر روڈ پر ایمبولینسیں ایمبولینس کھڑی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
ہوتی ہیں گزشتہ روز عبدالستار نامی پولیس اہلکار جو نشے میں دھت تھا۔ایمبولینسز کے مالکان اور ڈرائیوروں سے کاغذات چیک کرنے کا شور مچانے لگا اس دوران کاغذ نہ دینے والوں سے الجھ پڑا دھمکیاں دینے لگا مبینا پولیس والے کی حرکتیں دیکھ کر شہری جمع ہوگئے عبدالستار نامی ہیڈ کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ میں یہ چیکنگ سی ٹی او ہم نصیب کے کہنے پر کر رہا ہوں اس وقت میں پولیس نائن ون فائیو اور دیگر پولیس کے شعبہ جات میں کام کرتا ہوں جب کہ موقع پر موجود شہریوں ایمبولینس ڈرائیوروں کا مالکان کا کہنا ہے کہ اس عبدالستار نامی پولیس اہلکار نے پولیس کی وردی بھی پہنی ہوئی تھی جو بار بار بد تمیزی بھی کر رہا تھا اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کر دی جبکہ ضلعی پولیس کا موقف ہے عبدالستار کانسٹیبل پولیس لائن میں تعینات ہے اور نفسیاتی مسائل کا شکار رہے اسی وجہ سے اس کو کسی بھی پولیس سٹیشن میں تعینات نہیں کیا گیا اور اس کا علاج بھی جا رہی ہے۔
نشے میں دھت