ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چرواہا قتل ملزمان بکریاں چھین کر فرار
ملتان(وقا ئع نگار )تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ، سے چرواہا جان بحق ملزمان بکریاں چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق فداحسین نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کا بھائی غلام نازک بکریوں کے بھانے میں سویا ہوا تھا جہاں پو مسلح ڈاکو آئے بکریاں ڈالے پر لوڈ کرنا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
شروع کیں اس کے بھائی کی آنکھ کھل گئی اس نے ایک ملزم کو پکڑ لیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا اور دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
چرواہا قتل