بجلی کی قیمت میں مزید 81پیسے فی یونٹ اضافہ، صارفین پر 5ارب کااضافی بوجھ پڑے گا

بجلی کی قیمت میں مزید 81پیسے فی یونٹ اضافہ، صارفین پر 5ارب کااضافی بوجھ پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 81پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 5ارب 2کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخ میں ایک روپے 23پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی لیکن قیمتوں میں اضافہ 81پیسے فی یونٹ کیا گیا،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔نیپرا حکام کے مطابق گیس کی قیمت بڑھنے سے 3ارب روپے کا بوجھ پڑا،فروری میں پانی سے 22.77فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 17.46اور گیس سے 23.85فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری میں درآمدی ایل این جی سے 16.89فیصد بجلی پیدا کی گئی،فروری میں فرنس فیول لاگت 3روپے 97پیسے فی یونٹ رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فی یونٹ قیمت 5روپے 20پیسے ہے۔واضح رہے رواں برس 20 فروری کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
بجلی/قیمت

مزید :

صفحہ اول -