فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے زرمبادلہ کی بیرون ملک روک تھام کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 میں ترامیم کی جائیں گی ۔ترجمان نے کہاکہ فارن ایکسچینج ریگولیشنز ترمیمی بل 2019 قومی اسمبلی میں متعارف کروانے کیلئے تیار ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ۔ترجمان کے مطابق ترمیمی بل سے مرکزی بینک کو زرمبادلہ کی بیرون ترسیل روکنے کیلئے بہتر اختیارات مل جائیں گے ۔