پاکستان کے اندر کاررروائی کیلئے مودی نے فورسز کو اختیار دیدیا، بھارتی ٹی وی کادعوی

پاکستان کے اندر کاررروائی کیلئے مودی نے فورسز کو اختیار دیدیا، بھارتی ٹی وی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کی تیاری کے حوالے سے وزارت دفاع کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈول بھی موجود تھے۔انڈیا ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی نے پاکستان سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، اس موقع پر اجیت ڈول نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا تینوں فورسز پاکستان کیخلاف کسی بھی کارروائی کیلئے تیار ہیں اور صرف سیاسی منظوری کی منتظر ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تینوں فورسز کو مکمل اختیارات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارروائی کا نشانہ فوجی اہداف ہوں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دیگر اہم نکات میں خاص اہداف پر حملے کئے جائیں گے، غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا، نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے اندرکے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حملے ردعمل میں نہیں بلکہ پہل کرتے ہوئے کئے جائیں گے شامل تھے ،۔قبل ازیں 14 فروری کے پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا تھا فورسز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
بھارتی دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -