ہیلتھ کونسل متحرک ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا پہلا مرحلہ مکمل
لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کونسل کو متحرک کر دیا ہے۔ ہیلتھ کونسل کا قیام چند روز قبل عمل میں لایا گیا جس کے تحت صوبائی دارالحکومت میں موجود سات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے اور اشیاء کی سپلائی اور سہولیات کے فقدان پر بروقت قابو پانے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے۔ محکمہ صحت کی طرف سے نامزد کردہ ہیلتھ کونسل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لاہور چیئرمین ہیں جبکہ ایم پی اے، ایم ایس، ڈی ڈی او ہیلتھ، سیکرٹری پرائمری آفس کا نمائندہ، ایس ڈی او بلڈنگ، مخیر حضرات، سی او میٹروپولیٹن اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر شامل ہیں جن تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے لیے ہیلتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اِ ن میں گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال، گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ، رانا عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گراؤنڈ، گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد، گورنمنٹ آئی و گائنی ہسپتال سوامی نگر شامل ہیں۔ ہیلتھ کونسل کے قیام کے فوری بعد ڈپٹی کمشنرصالحہ سعید نے اِن مذکورہ بالا سات ہسپتالوں میں بلڈنگز اور طبی لحاظ سے چیزوں کے فقدان کو فوری طور پر بہتر کرنے کی ہدایت کی اور اِن ہسپتالوں میں میڈیکل آلات سمیت تزئین وآرائش اور مرمتی کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ پہلے مرحلہ میں کمپیوٹر، پرنٹرز، بنچز، آفس ٹیبل، ریفریجریٹر،کرسیاں، وائر پائپ ا وغیرہ فراہم کئے گئے ۔ دوسرے مرحلہ میں اِن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں یو پی ایس ، بیٹریز، مریضوں کے لیے شیڈز،معدہ کے جراحی آلات، روٹ کنال مشین، بائیو میٹرک مشین، ایل ای ڈی فلڈلائٹس، نیوبرز، نبض کو چیک کرنے کے آلات، بچوں کے وزن کرنے کی مشین، دروازوں کی مرمت کی جائے گی۔
، کرسیوں کی مرمت، نئے دروازے ، سی بی سی مشینوں کے لیے پرنٹرز، سائن بورڈز، وائر پائپ، اوتی بوائلر، ڈرم، پردے، کھڑکیوں کی مرمت، ڈسپنسریوں میں لکڑی کے کام، کیبن، سائیڈ سکرین، کاؤنٹرز ، گائنی آپریشن ٹیبل اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے کپ بورڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔